إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ اے اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر عطا فرما۔
أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ میں اللہ اور اس کی قدرت کی پناہ چاہتا ہوں اس چیز کی برائی سے جسے میں محسوس کر رہا ہوں اور جس سے ڈرتا ہوں۔
اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ كُنْ لِي جَارًا اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے رب اور عرشِ عظیم کے رب! میرے لیے پناہ دینے والا بن جا۔
اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ اے اللہ! ہم تجھے ان کے سامنے کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔