سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ پاک ہے تو اے اللہ! اپنی تعریف کے ساتھ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ اے اللہ! تمام تعریف تیرے لیے ہے، تو نے مجھے یہ پہنایا، میں تجھ سے اس کی خیر کا سوال کرتا ہوں۔
بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی طرف سے ہے۔
بِسْمِ اللَّهِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللَّهِ خَرَجْنَا وَعَلَى رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئے اور اللہ ہی کے نام کے ساتھ ہم نکلے اور اپنے رب ہی پر ہم نے بھروسہ کیا۔